پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر کرم : بگن میں ضلع انتظامیہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی سی جاویداللہ محسود زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئرکرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ فریقین نے نہیں کی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کی حالات خطرے سے باہر ہے، جاوید محسود بگن جا رہے تھے، ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ انتہائی افسوسناک ہے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور صوبائی حکومت کی طرف سے قافلہ کچھ دیر میں روانہ ہوجائےگا۔

وزیراعلیٰ نے بھی گن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر کرم پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کو 3 گولیاں لگیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

مشیراطلاعات بیرسٹرسیف، کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی موقع پر موجود ہے ، مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روکا ہے، ڈپٹی کمشنرکرم کو علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ، انھیں ڈی سی کوہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کرنے کیلئے بندوبست کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ڈپٹی کمشنرکرم جاویداللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں پرفائرنگ کاواقعہ امن معاہدہ سبوتاژکرنےکی سازش ہے، شرپسندعناصرنےفائرنگ کرکے امن معاہدے کونقصان پہنچانےکی گھناؤنی حرکت کی، عاگوہوں اللہ تعالٰی زخمی ڈپٹی کمشنرکرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے، امدادی قافلے پر فائرنگ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جاوید محسود کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں