منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ملتان : گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی ، 5 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی مچ گئی ، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے فہد ٹاؤن میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹ گیا، دھماکے کے باعث ایل پی جی باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر بھی گرے۔

حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں تاہم زخمیوں کونشتراسپتال منتقل کردیا گیا ، جس میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

- Advertisement -

کنٹینر گیس لیکج کے باعث پھٹا ، باؤزر پھٹنے سے لگنے والی آگ نے کئی گوداموں کو لپیٹ میں لے لیا اور قریبی عمارات کوبھی نقصان پہنچا جبکہ واقعے میں بیس مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ قریبی گھروں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم علاقے میں مزید زخمیوں کاخدشہ ہے۔

علاقے کو کارڈن آف کرکے گیس اور بجلی کی سپلائی بند کردی گئی، جبکہ مظفر گڑھ اورخانیوال سےبھی فائرٹینڈرزطلب کرلئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ گیس سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا پانچ گھنٹے کے آپریشن کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا علاقے میں مزید زخمیوں کے خدشہ کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں سمیت دیگر قانون نافذ کرمے والے اداروں کیجانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی اٹھارہ گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا تاہم علاقہ کلیئر ہونے تک ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں