احمد پور شرقیہ : طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئیں۔ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں افسوسناک حادثہ ہوا، جہاں طالبات کی وین میں ایل پی جی سلنڈرپھٹ گیا۔
جس سے وین کو آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق، 9 زخمی ہوگئیں ، ریسکیوحکام نے بتایا کہ حادثہ احمدپور ٹال پلازہ کے قریب پیش آیا وین میں تھرڈایئرکی 19 طالبات سوار تھیں۔
طالبات پیپردینے کے بعد لیاقت پورجارہی تھیں تاہم زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریفرکی گئی 2 طالبات کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 5 زخمی طالبات کاٹی ایچ کیو اسپتال میں علاج جاری ہے.
ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبات 18 سے 40 فیصد تک جھلسی ہیں، واقعےمیں طیبہ عباس نامی طلبہ جاں بحق ہوئی۔
موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرائی تاہم حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔