تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اماراتی حکام کا ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

ابوظبی : اماراتی حکام نے عوامی آسانی کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں 24 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے حکمران عوام کو ریلیف دینے اور آسانیوں کےلیے مختلف پیکجز کا اعلان کرتے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر توانائی اور انفراسٹریکچر سہیل المزروعی کی جانب سے گھریلو صارفین کی سہولت کےلیے ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔

وزیر توانائی و انفراسٹریکچر کا کہنا ہے کہ نئے نرخوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا جس کےلیے ایل پی جی فراہم کرنے والی کمپنیاں غاز الامارات اور امارات کے ساتھ بھی یکجہتی ہوگئی ہے۔

سہیل المزروعی کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سستی کرنے کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور انہیں خوشیاں دینا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیموں میں نمایاں کمی سے ریاست میں خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے جبکہ صارفین کو سلامتی کے معیار کے عین مطابق گھریلوں گیس موصول ہوسکے گی۔

Comments

- Advertisement -