کراچی: عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں 85 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 578 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی کو بنیاد بناتے ہوئے ملک بھر میں مارکیٹنگ کمپنیوں نے من مانا اضافہ کرتے ہوئے فی کلو گیس پر 10 روپے بڑھا دیے ہیں جس کے بعد گھریلو سلنڈر 110 اور کمرشل سلنڈر 440 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
اطلاعات ہیں کہ مقامی اور درآمد ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے تک کا فرق ہے، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کا سلنڈر مہنگے داموں فروخت ہونے کی جارہی ہیں۔