کراچی : ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ایل پی جی سے متعلق قوانین سازی نہ کی گئی تو کاروبار کو تالا لگا کر چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی سے حادثوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن کی بیٹھک ہوئی۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی سیلنڈر میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مکسنگ باؤزر کو بم بنا دیتی ہے، حکومت غیرمعیاری سیلنڈرز اور باؤذرز کے خلاف سخت ایکشن لے۔
چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سے متعلق قوانین سازی نہ کی گئی تو کاروبار کو تالا لگا کر چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائڈ مکسنگ کرنے والوں کے خلاف حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ غیر معیاری ایل پی جی کی فروخت پرپابندی عائد ہونی چاہیے۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نےاعلان کیا ایسوسی ایشن کا اگر کوئی بھی نمائندہ ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مکسنگ مین ملوث پایا گیا تو ایسوسی ایشن اس کے خلاف خود مقدمہ درج کرائے گی۔