تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایل پی جی کی قیمت میں‌ نمایاں کمی کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی  قیمت کم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹس فکیشن جاری کیا گیا، جس کا اطلاق یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 168روپے 90 پیسے کم ہوکر 2 ہزار  390 روپے چوالیس پیسے تک پہنچ گئی جو نومبر میں 2 ہزار 559 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

اوگرا کے مطابق ماہِ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلوگرام  کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے  ہوگی۔

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر ماہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، گزشتہ دو ماہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -