اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ستمبر کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ کر کے اس کی نئی قیمت 244 روپے مقرر ر دی گئی۔
ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے مقرر کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلیے ہوگا۔
یاد رہے کہ اوگرا نے اگست کیلیے بھی اس کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اضافہ کیا تھا جبکہ گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہو کر 2796 روپے 56 پیسے کا ہوگیا تھا۔