اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ایل پی جی کی قیمت میں من مانہ اضافہ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری نرخ کے بجائے من مانی قیمت پر ایل پی جی کی فروخت شروع کر دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں کہیں بھی ایل این جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں حالانکہ اوگرا نے 234 روپے 60 پیسے فی کلو قیمت مقرر کی تھی جب کہ مارکیٹ میں گیس 270 سے 280 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔

عرفان کھو کھر نے کہا کہ اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر 180، کمرشل سلنڈر 675 روپے مہنگا ہو گیا اور 2770 روپےسرکاری قیمت والا گھریلو سلنڈر 3600 سے 3780 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح 10715 روپے سرکاری قیمت والا کمرشل سلنڈر 13500 سے 14175 میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے میں27 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔

وزیرداخلہ نے حکم دیا ہے کہ ایل این جی، ایل پی جی دکانوں کی انسپکشن اور غیرمعیاری سلنڈرز ضبط کیے جائیں ایسی دکانوں کو وفاق کے طےشدہ ایس او پی کے تحت چلانے کا پابند کیا جائے۔

وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ایل ایم جی اور ایل پی جی دکانیں بازاروں، رہائشی علاقوں سے دور منتقل کرائی جائیں  تمام ڈپٹی کمشنرز ہر ہفتے ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کا معائنہ کریں، تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ داخلہ سندھ  کوہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں