منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی۔

ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 38 روپے 97 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2833 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی۔

اگست کیلیے سلنڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے تھی جبکہ ستمبر کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 305 روپے 36 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں