ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ غیرقانونی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی مالیکیولز کا ملک میں وافر ذخیرہ موجود ہے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے اور قیمتوں میں مصنوعی اضافےکی وجہ غیرقانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چند بددیانت عناصر ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں اوگرا نے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی آگاہ کر دیا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق مقامی حکومتیں، صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔

گزشتہ روز چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں30روپےکا اضافہ کر دیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت بڑھی ہے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں