بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا یا اور ماہ جولائی 2020 کے لیے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کے مطابق ماہ جولائی 2020 میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 3.96 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے بعد سلینڈر کی قیمت 46.76 روپے مزید بڑھ گئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں4 روپے فی کلو،گھریلو سلینڈر47روپے اور کمرشل سلینڈرکی قیمت180روپے اضافہ کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جولائی کیلئے11.8کلو والے گھریلو استعمال کے سلینڈر کی قیمت اضافے کے بعد 1345.07 روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ ماہ گھریلو سلینڈر کی قیمت 1298 روپے اکتیس پیسے تھی۔

مزید پڑھیں: اوگرا کا ایل پی جی قیمت میں اضافے کا اعلان

اسی طرح  سرکاری پیداواری قیمت میں 3386روپے میٹرک ٹن کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب 57 ہزار 757 روپے کے ساتھ گیس ملک بھر میں دستیاب ہوگی جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت اضافے کے بعد 5 ہزار 175 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی CP  $340 سے بڑھ کر $550 تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں