مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 3 روپے 87 پیسے فی کلو سستی کر دی جس کے بعد نئی قیمت 234 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 45 روپے 62 پیسے کی کمی کی ہے، اوگرا نے جون کے لئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
دوسری جانب یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جون سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 7.50 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔