جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ایل پی جی سرکاری قیمت سے بیس روپے کلو تک مہنگی فروخت کی جانے لگی، جس نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایل پی جی کی خریداری بھی مشکل ہو گئی ہے۔

مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی سرکاری قیمت 254 روپے کے بجائے 270روپے فی کلو فروخت کر رہی ہیں، جس نے گیس ا ستعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

ایل پی جی فروخت کرنے والے دکاندار بھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسر اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے، مہنگی ایل پی جی کی وجہ سے کی گاہک سے تکرار معمول بن گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ ایل پی جی مافیا کو کنٹرول نہیں کیا گیا توانڈسٹری مزید بحران کا شکار ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں