اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شیخوپورہ میں ایل پی جی ٹینکرپھٹ گیا، 13 ہلاک 15 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: ایل پی جی ٹینکرٹریفک حادثے کے نتیجے میں دھماکے سے پھٹ گیا جس کےسبب تیرہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ٹینکرپھٹنے کا حادثہ شیخوپورہ کے نزدیکی علاقے کوٹ وارمیں کاراوردو چنگچی رکشاؤں سے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

ریسکیو ادارے جائے حادثہ پرپہنچ چکے ہیں اورامدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو انچارج ڈاکٹراعظم کے مطابق حادثے میں سات بچوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 15 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہاہے

حادثے کے بعد فوری طورپرامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ جاں بحق افرادمیں طلبا بھی شامل ہیں۔ جن کے نام ولید، حمزہ عماد، شازیہ فاروق اورامجد علی ہیں۔

زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں اور میتوں کوننکانہ صاحب اور دیگراسپتالوں میں منتقل کیاگیاہے۔

ایل پی جی ٹینکر پھٹنے کے سبب قریبی مکان اور دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی ہیں جسے بجھایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں