بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مشہور کرکٹ لیگ کی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

آج دنیا کے تقریباً ہر بڑا کرکٹنگ ملک اپنی اپنی لیگ کرا رہا ہے ایسی ہی ایک مشہور لیگ کی ایک فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ کے عالمی چیمپئن ملک سری لنکا کی نجی کرکٹ لیگ لنکا پریمیئر لیگ کا شمار دنیا کی مشہور کرکٹ لیگ میں ہوتا ہے جس میں مختلف ممالک کے نامور کرکٹرز شرکت کرتے ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ کے حوالے سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے اور اس لیگ کی ایک ٹیم دمبولا تھنڈر کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای ایس پی ایک کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پولیس دمبولا تھنڈر ٹیم کا مالک تمیم الرحمان جو برطانوی اور بنگلہ دیشی شہری ہے، اس کی گرفتاری کے فوری بعد لنکا پریمیئر لیگ نے دمبولا ٹیم کی اونر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے لنکا پریمیئر لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگ کی ساکھ کو بچانے کے لیے معاہدہ ختم کرنا ضروری تھا، اگر نئی اونر شپ نہیں ہوئی تو دمبولا ٹیم کے معاملات لیگ انتظامیہ چلائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں