منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ، جس میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی سے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنربلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف سیاسی وعسکری قیادت سمیت قوم یکجا ہے۔

محمدخان اچکزئی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کےاقدامات سےملک سےدہشتگردی کامکمل خاتمہ ہوگا، افواج پاکستان کےاقدامات سےپائیدارامن کی راہ ہموار ہوگی۔


مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ  جنرل عا صم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا


اس موقع پر کمانڈرسدرن کمانڈ نے بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے ملکر صوبے کے امن کے لئے اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔

خیال رہے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا تھا، جس کے بعد گذشتہ ماہ ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں