راولپنڈی : پاک فوج میں اعلی سطح کی تقرریاں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمان، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور اور لیفیننٹ جنرل صادق علی کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیے گئے ہیں جب کہ موجودہ کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور لگایا گیا ہے۔
اسی طرح موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آرمز تعینات کیے گئے ہیں۔
سدرن کمان کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ پاک فوج میں شاندار کیئریر کے حامل افسر ہیں۔ اس وقت جی ایچ کیو میں آئی جی آرمز کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر طویل ترین مدت کے لیئے خدمات انجام دیں اور آپریشن راہ نجات کے دوران جی او سی جنوبی وزیرستان بھی تعینات رہے۔
لاہور کے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اس وقت کمانڈر سدرن کمان تعینات ہیں، اس سے پہلے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے اہم عہدے پر تعینات رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : سرجن جنرل لیفٹیننٹ سرفراز ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن تعینات
یاد رہے کہ چند روز قبل میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جب کہ سرجن جنرل لیفٹیننٹ سرفراز کو بہ طور ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کیا گیا تھا۔
پاک فوج میں معمول کے مطابق ہونے والی ان تقرریروں اور تبادلوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور باصلاحیت افرادی قوت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔