اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’دین پر عمل کرو تو۔۔۔۔‘ بھارتی گلوکار لکی علی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ اگر آج کے دور میں دین پرعمل کرو تو دوست چھوڑ دیتے ہیں اور دنیا دہشت گرد کا لیبل لگا دیتی ہے۔

ماضی میں بالی ووڈ فلموں کو سُپر ہٹ گانے دینے والے گلوکار لکی علی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مسلمان ہونا ایک تنہا چیز ہے کیونکہ آپ کے دین کی طرف رجحان کی وجہ سے ہر کوئی آپ کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے۔

- Advertisement -

گلوکار لکی علی نے کہا کہ اگر موجودہ دور میں آپ سنت نبویﷺ پر عمل کرتے ہیں تو آپ کے اپنے دوست ہی آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے اور پوری دُنیا آپ کو دہشت گرد کہہ کر پکارے گی۔

واضح رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے، وہ مرحوم بھارتی اداکار محمود علی کے صاحبزادے ہیں، لکی علی کے مقبول گانوں میں ہریتھک روشن اور امیشا پٹیل کی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کا گانا ‘نہ تم جانو نہ ہم’ بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں