اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

میاں چنوں : نوزائیدہ بچہ حوالگی کے لیے قرعہ اندازی

اشتہار

حیرت انگیز

میاں چنوں: میاں چنوں میں نامعلوم خاتون زچگی کے بعد بچہ چھوڑ کر  فرار ہو گئی، پولیس نے بچہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک شہری کے سپرد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کےنواحی علاقہ 126پندرہ ایل کی  دائی صغراں کے پاس زچگی کے لئے ایک نامعلوم خاتون اپنے ساتھ عورت کو لے کر آئی۔

صغراں بی بی کے مطابق اس نے غریب سمجھ کر ان کی مدد کی اور دوا و علاج کی مد میں کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تاہم زچگی کے بعد جب دائی صغراں بی بی کام میں مصروف ہو ئی تو دونوں خواتین نو مولود بچہ کو چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔

دائی نے شیر خوار بچے کو تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کے حوالے کردیا، جس کے بعد پولیس نے بچے کی حوالگی سے متعلق اعلان کیا تو اطلاع ملتے ہی بے اولاد جوڑوں کی کثیر تعداد بچے کو گود لینے کے لئے تھانے پہنچ گئی۔


پولیس حکام نے  بے اولاد جوڑوں سے مشورے کے بعد بچہ حوالگی کے حوالے سے تھانے میں قرعہ اندازی کروائی جس کے بعد ساجد نامی شخص کی پرچی نکلنے پر بچہ اُس کے حوالے کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں