اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وہ خوش قسمت شخص جو 9 بار موت کے منہ سے واپس آیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی شہری ایسے کم یاب عارضے میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے وہ 9 برس میں 9 مرتبہ مر کر دوبارہ زندہ ہوا۔

یقیناً قارئین کےلیے یہ بات چونکا دینے والی ہے کہ کوئی شخص نو مرتبہ مرا اور پھر زندہ ہوگیا، دراصل آسٹریلوی شہری ایک ایسے عارضے میں مبتلا ہے جو بظاہر صحت مند و تندرست نظر آتا ہے مگر آئے روز اسے دل کے دورے پڑتے رہتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ شخس پر محض تین ہفتے میں چار مرتبہ دل کے دورے پڑچکے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نو سال کے دوران اسے اتنی مرتبہ دل کے دورے پڑے کہ ڈاکٹر نے اب اسے ورزش کرنے سے بھی منع کردیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جیمی کی حالت اتنی نازک ہوچکی ہے کہ اس کا دل مزید پانچ برس تک جیمی کا ساتھ دے سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود جیمی اب تک پوری دنیا کی سیر کرچکا ہے اور آلپس کی پہاڑیوں میں اسنو بورڈنگ شوق رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں