جم کاربیٹ نیشنل پارک میں ایک حیرت انگریز واقعہ پیش آیا جس میں شیر کا سامنا ہونے کے باجود خوش قسمت آدمی بچ نکلا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک راہ چلتے شخص کا اچانک شیر سے واسطہ پڑ جاتا ہے مگر وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ یہ واقعہ بھارت میں واقع جم کاربیٹ نیشنل پارک میں پیش آیا جس کا رقبہ 1288 اسکوائر کلو میٹر پر محیط ہے۔
آئی ایف ایس آفیسر پروین کمار کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مذکورہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا یہ زندہ بچ جانے والا خوش قسمت ترین آدمی ہے، شیر نے اس کی طرف توجہ دینا مناسب نہیں سمجھا۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیشنل پارک میں ایک شخص سڑک سے گزر رہا ہے، اس دران اس کی رفتار کم ہوتی ہے اور وہ تھوڑا ٹھٹھکتا ہے۔
Is he the luckiest man alive. Tiger seems least bothered. From Corbett. pic.twitter.com/ZPOwXvTmTL
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) December 8, 2023
اچانک جھاڑیوں کے پیچھے سے شیر نکلتا ہے، مگر شیر اس آدمی کی موجودگی خاطر میں لائے بغیر سڑک کو کراس کرکے دوسری طرف نکل جاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو 8 دسمبر کو سوشل میدیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کاربیٹ پارک میں ڈھیلا کے مقام پر ایک شیر نے خاتون کو ہلاک کردیا تھا۔