تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

جرمنی : لفتھانزا کی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

برلن : جرمن ایئرلائن لفتھانزا کے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہڑتال جرمنی میں موجود ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کیخلاف کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے نہ صرف ہزاروں مسافروں کو مشکلات درپیش ہیں بلکہ کمپنی کو بھی بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ملازمین کی ہڑتال کے سبب 134,000 کے قریب مسافروں کو اپنا سفری پروگرام تبدیل یا پھر بالکل ہی منسوخ کرنا پڑا۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق 47 پروازیں تو منگل کو ہی منسوخ کر دی گئیں۔ لفتھانسا ایئرلائن کے بڑے مراکز فرینکفرٹ اور میونخ سب سے زیادہ متاثر ہیں جبکہ ڈوسلڈورف، ہیمبرگ برلن، بریمن، ہیننور، اشٹٹگارٹ اور کولون سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایئرلائن نے متاثرہ مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹس پر نہ جائیں کیونکہ وہاں موجود زیادہ تر کاؤنٹرز پر عملہ موجود ہی نہیں ہے، لفتھانسا کے ترجمان مارٹن لوئٹکے نے اس ہڑتال پر تنقید کرتے ہوئے اسے نقصان دہ قرار دیا ہے

Comments

- Advertisement -