جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

گردن میں اچانک بل پڑجائے تو فوری طور پریہ کام کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر اوقات بیٹھے بیٹھے یا سو کر اٹھتے وقت گردن میں شدید درد اور اکڑن پیدا ہوجاتی ہے، جس سے فوری طور چھٹکارا پانے اور تناؤ کو دور کرنے کے چند طریقے ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر خالد جمیل نے اپنے پروگرام میں گردن کی اکڑن کے علاج کا طریقہ بیان کیا، انہوں نے بتایا کہ ایسی صورت میں ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے فرسٹ ایڈ کے طور پر گھر میں ہی اقدامات کریں۔

اس سلسلے میں ایک ایک عدد آئس پیک گھر میں موجود فریزر میں ہونا چاہیے اگر وہ نہ ہو تو برف کا ٹکڑا بھی لے سکتے ہیں، پھر مریض کی گردن کے اس مقام پر جہاں اکڑاہٹ ہورہی ہو وہاں اس کی ٹکور کریں۔

- Advertisement -

پہلی ٹکور ڈیڑھ سے دو منٹ کرنی ہے اگر کچھ آرام مل جائے تو دوبارہ اسی طرح سے یہ عمل کریں، اور ٹکور کو گردن سے کندھے تک بڑھا دیں۔

اس کے علاوہ خوشبو کیلیے جسم پر لگائے جانے والے اسپرے بھی استعمال کرسکتے ہیں جن کو جلد پر لگانے کے بعد ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے اسے اچھی طرح گردن پر لگائیں۔

انہون نے بتایا کہ یہی طریقہ کمر کے درد یا کمر میں ہونے والی اکڑاہٹ ختم کرنے کیلئے بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ ایئر فریشنر بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ہمارا اصل مقصد اس جگہ کو ٹھنڈک پہنچانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں