تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں لمپی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ہزاروں مویشی مبتلا

اتراکھنڈ : بھارت میں مویشیوں کی بیماری لمپی وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، ہزاروں مویشی متاثر ہوئے جن میں سے متعدد جان سے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ لایئو اسٹاک کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ریاست کے آٹھ ہزار سے زائد مویشیوں میں لمپی وائرس کی علامات پائی گئی ہیں، جن میں سے 3200 مویشی صحت یاب ہوئے ہیں۔

کچھ ریاستوں میں لمپی وائرس کا خطرہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور مویشیوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

ریاست اتراکھنڈ میں اس وائرس کچھ زیادہ ہی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ یہاں اب تک آٹھ ہزار سے زائد گایوں میں لمپی وائرس کی علامتیں ظاہر ہوچکی ہیں۔ وائرس کے حملے سے دودھ کی پیداوار پر کافی اثر پڑگیا ہے۔

لمپی وائرس کے پھیلاؤ میں تیز رفتاری کو دیکھتے ہوئے محکمہ مویشی پروری نے مویشی پروروں سے سبھی طرح کے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

لمپی وائرس، علامتی تصویر آئی اے این ایس

موجودہ حالات سے متعلق مویشی پروری محکمہ کے سکریٹری بی وی آر سی پروشوتم کا کہنا ہے کہ ریاست کے آٹھ ہزار سے زائد مویشیوں میں لمپی وائرس کی علامتیں دیکھی گئی ہیں، جن میں سے 3200 مویشی صحت یاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید پانچ ہزار گایوں میں لمپی وائرس کی علامات موجود ہونے کی بات کہی اور ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی کہ تقریباً 150 مویشی کی موت ہو چکی ہے۔

پروشوتم کا کہنا ہے کہ گایوں کے لمپی وائرس سے متاثر ہونے کے سبب دودھ پروڈکشن پر اثر پڑ رہا ہے، لیکن حالات کو قابو میں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

لمپی وائرس پر قابو پانے کے لیے ریاست بھر میں محکمہ مویشی پروری نے ٹیکہ کاری مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔

پہلے مرحلہ میں ہریدوار، دہرادون اور اودھم سنگھ نگر اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جہاں لمپی وائرس کا سب سےزیادہ اثر دکھائی دے رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ویکسین کا مناسب انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ یہ بیماری دیگر مویشیوں میں نہ پھیلے۔ ساتھ ہی اتراکھنڈ کے سرحدی اضلاع ہریدوار، دہرادون اور اودھم سنگھ نگر میں زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -