تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

لمپی اسکین بیماری سے ہلاک جانوروں کی تعداد 259 ہوگئی

کراچی: جانوروں میں جلدی بیماری لمپی اسکین کا سلسلہ برقرار ہے، صوبائی ٹاسک فورس نے لمپی اسکن بیماری کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ٹاسک فورس کے مطابق لمپی اسکین بیماری سے مرنے والے جانوروں کی تعداد 259 ہوگئی، بیماری سے ایک روز میں مزید 4 جانور مرگئے، بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔

بیماری میں مبتلا جانوروں کے 442 نئے کیس سامنے آئے ہیں، بیمار جانوروں کی تعداد 29 ہزار 704 سے تجاوز کرگئی، کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار951 ،ٹھٹھہ 4 ہزار571 حیدرآباد753 ,سجاول 323،ٹنڈو محمد خان841،بدین955 ،سانگھڑ815،مٹیاری213،بے نظیر آباد 529،خیر پور681 ،قمبر شہداد کوٹ563،دادو300،جامشورو520،تھانہ بولا خان910،چڈکیو348گائے جلدی بیماری سے متاثر ہو چکی ہیں۔

لمپی اسکین سے صحت یاب ہونے ولاے جانوروں کی تعداد 14 ہزار310ہو گئی۔

وائرس سے مرنے والے جانوروں کی تعداد کراچی میں 31 ،ٹھٹھہ میں 46 ، حیدرآباد میں 14،سجاول میں 14،ٹنڈو محمد خان میں8 ،بدین میں8 ،تھر پار کر1،سانگھڑ میں 11 ،مٹیاری میں 4 ،بے نظیر آباد میں10،خیر پور میں28 ،قمبر شہداد کوٹ میں 11 ،دادو میں2،جامشورومیں24، تھانہ بولا خان میں36 ، ،چڈ کیو7 اور جوہی میں 2ہے۔

Comments