جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

تمباکو نوشی کو پھیپھڑوں کے کینسر میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے جو باقاعدگی سے سگریٹ پیتے ہیں۔

امریکا کی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق امریکا میں کینسر یا سرطان کے سبب ہونے والی ہر چار اموات میں سے ایک کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر ہوتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے پھیپھڑوں کے کینسر کی وجوہات اور اس سے بچاؤ سے متعلق ناظرین کو اہم معلومات فراہم کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری کسی بھی عمر کے افراد کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس لیے پھیپھڑوں کے کینسر کے متعلق معلومات حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔

اس آلودہ زدہ ماحول سے خود کو بچانے کیلئے کیا کیا جائے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ایام میں آلودگی کافی حد تک ختم ہوچکی تھی لوگ ماسک پہن رہے تھے جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے لیکن جیسے ہی کورونا ختم ہوا چہروں سے ماسک اتر گئے پھر سے وہی روٹین شروع ہوگئی اور بیماریوں نے پھیلنا شروع کردیا۔

ڈاکٹر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی ویکسینیشن لازمی کروائیں اور کینسر سے بچنے کیلیے ہر عمر کے افراد کو مخصوص قسم کی نیوموکوکل اور انفلوئنزا ویکسین لازمی لگوانی چاہیے۔

ماہرین صحت کے مطابق یہ اٹل حقیقت ہے کہ کینسر کے مریضوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ لوگ بیماری، سرجری کے بعد کی پیچیدگیوں ، معالج کے مدافعتی نظام پر اثرات )کیموتھراپی ،کورٹیسون ، تابکاری تھراپی ، پیوند کاری اور غذائیت کی کمی وغیرہ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں