پھیپھڑے ہمارے دیگر اعضاء کی طرح ہمارے جسم کا اہم عضو ہیں پھیپھڑوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب ان کے امراض اور مناسب احتیاط نہ کرنے سے سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔
دنیا بھر میں تقریباً 65 ملین افراد پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس عضو کو صحت مند رکھنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
پھیپھڑوں کے مسائل کی بنیادی وجوہات میں آلودگی، بری عادتیں اور ماحول سرفہرست ہیں، تاہم یہ بات بھی غور طلب ہے کہ پھیپھڑوں میں خود کو ٹھیک کرنے کی قدرتی اور جادوئی صلاحیت ہوتی ہے۔
زیر نظر مضمون میں ماہرین صحت کی جانب سے دی گئی قیمتی آرا اور تجاویز سے ہمیں پھیپھڑوں کی صفائی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اپنے پھیپھڑوں کو صاف کرنے کے لیے گھریلو علاج، خوراک اور طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر اس پر قاپو پایا جاسکتا ہے۔
پھیپھڑوں کی صفائی کے چند آسان طریقے
غذائیت سے بھرپور خوراک کی مقدار میں اضافہ کریں کیونکہ غذائیت سے بھرپور کھانا پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
پھیپھڑوں کی صفائی کیلیے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں جیسے تازہ پھل، ہری سبزیاں اور اناج کا استعمال کریں کیونکہ یہ غذائیں آزاد ریڈیکلز سے لڑنے اور پھیپھڑوں میں سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
گہرے سانس لینے کی تکنیک جیسے ڈایا فرامٹک سانس لینا یا آہستہ اور گہری سانس لینا پھیپھڑوں کو قدرتی طور پر صاف کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
گہری سانس لینے سے پھیپھڑوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور زہریلے مادوں اور پھنسے ہوئے بلغم کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تمباکو نوشی کی عادت طویل مدتی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ سگریٹ میں موجود کیمیکلز پھیپھڑوں کے ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ تمباکو نوشی ترک کرنا آپ کے پھیپھڑوں کی صفائی کا سب سے اہم اور پہلا قدم ہے۔
باقاعدہ ورزش پھیپھڑوں کی صلاحیت کو مضبوط اور بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے, جسمانی سرگرمیاں جیسے تیز چلنا، دوڑنا، سائیکل چلانا یا تیراکی پھیپھڑوں کو تربیت دینے، خون کی گردش کو بہتر بنانے اور سانس کے افعال کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔
کمرے میں مناسب نمی کو یقینی بنانے سے سانس کی نالی کی جلن کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اپنے ماحول میں نمی کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے کے لیے اگر ضروری ہو تو ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں۔
سالٹ تھراپی چھوٹے نمک کے ذرات کے ساتھ ہوا میں سانس لینا ہے اسے ہیلو تھراپی بھی کہا جاتا ہے اور یہ پھیپھڑوں کے مسائل جیسے دمہ، برونکائٹس اور کھانسی کا متبادل علاج ہے اس کے لیے ہمالیائی نمک کا لیمپ خرید کر گھر پر استعمال کر سکتے ہیں۔
آسانی سے سانس لینے کے لیے آپ ٹھنڈے دھند والے ہیومیڈیفائر کا استعمال کر سکتے ہیں یا گرم پانی سے غسل کر سکتے ہیں جلد کے مسائل سے بچنے کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار غسل کرنا چاہیے پانی زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے گرم پانی سے غسل ہفتے میں 3 بار سے زیادہ نہ کریں۔