تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلم ’بلیک پینتھر‘ کی اداکارہ کے کراچی میں دیسی انداز کے چرچے

کراچی: ہالی ووڈ کی مشہور فلم بلیک پینتھر کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کی کراچی میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر کی اداکارہ لوپیتا نیونگو نے کراچی آمد پر مختلف مقامات پر دورہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

میکسیکن اداکارہ لوپیتا نیونگ کچھ چند روز قبل نامور پاکستانی آرٹسٹ میشا جاپان والا کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی آئی ہیں۔

اداکارہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد اب کراچی کی سیر کررہی ہیں۔

اُنہوں نے کراچی کے مختلف کی سیر کی اور مقامی کھانوں، فن تعمیر اور ثقافت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دورۂ کراچی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ کراچی کی ایک لوکل بس کے سامنے کھڑے نظر آرہی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی، اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر بھی کراچی میں گزرے یادگارلمحوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -