ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لگژری کار برآمدگی، ملزمان کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کسٹم کورٹ نے برطانیہ سے چوری لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کیس میں ملزمان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

بدھ کے روز عدالت نے 2ملزمان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایک کی ضمانت منظور اور دوسرے کی مسترد کر دی۔

عدالت نے ملزم نوید امین بلوانی کی درخواست ضمانت مسترد کی جب کہ ملزم جمیل شفیع کی20 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی۔

لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی کراچی سے برآمد

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں300 ملین روپےکی چوری کا الزام ہے، گاڑی3 ستمبر کو ڈیفنس کےعلاقےمیں چھاپہ مارکربرآمدکی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کسٹمز نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کی اور لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں