تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مالٹے کے چھلکوں سے خوبصورت ہینڈ بیگ تیار

عَمان : اردنی فنکار نے پھلوں کے چھلکوں سے نفیس و خوبصورت ہینڈ بیگ و ماسک تیار کرلیے۔

اکثر خواتین کو ہینڈ بیگ کی خریداری کا شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے، اسی شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف کمپنیاں و برانڈز ایسے ہینڈ بیگز تیار کررہے ہیں جن کا ڈیزائن اور میٹریل انسان کو حیرت زدہ کرنے کےلیے کافی ہے۔

اس حیرت میں اردن سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر نے مزید اضافہ کردیا ہے، جنہوں نے پھلوں کے چھلکے سے انتہائی خوبصورت، ماحول دوست ہینڈ بیگ اور دیگر فیشن مصنوعات تیار کیے ہیں۔

اردنی شہری عمر سرطاوی نے مالٹے کے چھلکوں سے بیگ تیار کرکے سب کو حیران کردیا ہے، جو ہینڈ بیگ کی تیاری کےلیے مارکیٹ سے خود مالٹے خریدتے ہیں۔

مالٹوں کی خریداری کے بعد عمرسرطاوی انہیں ہلکا کا نرم کرتے ہیں پھر احتیاط سے چھلکے اتارتے ہیں، پھر انہیں دو ہفتے تک مختلف مراحل سے گزار کر انتہائی نفاست سے مختلف ڈیزائن کے حامل خوبصورت اور بیش قیمتی ہینڈ بیگ اور دیگر مصنوعات تیار کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -