جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جھلس کر زخمی ہونے والے فٹبالر لوینڈا اسپتال میں دم ٹور گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل گرنے والی آسمانی بجلی کی زد میں آکر جھلسنے والے جنوبی افریقہ کی فٹبال کی ٹیم کے کھلاڑی گذشتہ روز اسپتال میں دم ٹور گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ماریٹزبرگ یونائٹڈ فٹبال کلب کے 21 سالہ کھلاڑی لوینڈا نٹشانگاسی دوران میچ آسمانی بجلی کی زد میں آکر جھلسنے کے باعث دو ماہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

فٹبال کلب کی انتظامیہ نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا کہ ’ماریٹزبرگ یونائٹڈ فٹبال کلب کا بہترین کھلاڑی اب اس دنیا میں نہیں رہا، فٹبال ٹیم غم میں ہے‘۔

واضح رہے کہ ماریٹزبرگ یونائٹڈ جنوبی افریقہ کی پریمئر لیگ رینکنگ میں چوتھے نمبر ہے۔

فٹبال کلب کے چیئرمین فاروک کڈوڈیا کا کہنا تھا کہ ’ہم لوینڈا کی موت پر بہت زیادہ افسردہ ہیں، کیوں کہ ہمارا بہترین کھلاڑی ہم سے جدا ہوگیا ہے‘۔

فٹبال کلب کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لوینڈا ایسا کھلاڑی تھا جس نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے ماریٹز برگ کلب کو پریمئر لیگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر لیکر آیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر لوینڈا کا جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔

خیال رہے کہ لوینڈا کی موت ماریٹز برگ فٹبال کلب کے ساتھ پیش آنے والا تیسرا حادثہ ہے، اس سے قبل سنہ 2016 اور 2017 27 سالہ مونڈی کیلے اور 20 سالہ ملونڈی ڈالمینی تیز رفتار کار کی زڈ میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں