ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی :‌ لیاری میں دھماکہ، 3 بچوں سمیت 13 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

 کراچی : لیاری کے علاقے سنگولین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں حیدر ہوٹل کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے شادی میں تقریب سے واپس جانے والے لوگوں پر موٹرسائیکلوں پر سوار لیاری گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں چھ خواتین سمیت  تیرہ افراد زخمی، جن میں سے میں  چھ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، تاہم تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب سے واپس جانے والے لوگوں پر گینگ وار کے ملزمان کی جانب دستی بم حملہ کیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے چھٹی کے روز اس علاقے میں عوام کا رش دیکھا جاتا  ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں