اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لیاری : دستی بم حملہ، پندرہ افراد زخمی، ڈیفنس سے بھاری اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری سنگولین میں دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے گھر سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دہشت گردی کی لہر ایک بار پھر دوڑ گئی، لیاری کے علاقے سنگولین میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے نجی اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ کردیا۔

دستی بم حملے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ کرکے ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

کارروائی میں پچیس سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ بنگلے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، پولیس نے لائسنس کی تصدیق کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں