کراچی : لیاری میں پولیس اور رینجرز کے دہشتگردوں سے ہونے والے مقابلے میں ایک رینجرز اہلکار شہید3 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے کارندے پھر سر اٹھانے لگے، علاقے میں گولیوں کی گھن گرج سنائی دینے لگی، پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا.
گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا، دو طرفہ مقابلہ میں ایک رینجر اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے جبکہ رینجرز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق علی محلہ زکری پاڑہ میں دوران گشت دہشت گردوں نے دستی بم اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ رینجرز اہلکارسمیت
خاتون زخمی
مقابلے میں سپاہی فواد شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے جوابی کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، آوان بم اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے، واقعے کے بعد پولیس اوررینجرز نےعلاقے کاسرچ آپریشن بھی کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔