کراچی : رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر پرانا گولیمار میں بڑی کارروائی کرکے خالی پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں شرپسندوں کے خلاف بڑا ایکشن کرکے شہر کو تباہی سے بچالیا، خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے خالی پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا۔
اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ لیاری گینگ وارعزیر بلوچ گروپ کے شرپسند عناصرکا تھا، شرپسندوں نے یہ اسلحہ شہر قائد میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی
اسلحے میں3ایس ایم جیز،دو آوان بم،2570میگزین اور راؤنڈز شامل ہیں، ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ہیلپ لائن1101پر دیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔