The news is by your side.

Advertisement

لیاری نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیاری نےپی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہےاس پرپورا اتریں گے ‏کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، کراچی پیکج شہر کو تبدیل کر دےگا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری سے منتخب پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد نے اسلام آباد میں ‏وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرپلاننگ اسدعمربھی شریک ہوئے۔

شکورشاد نے وزیراعظم عمران خان کو لیاری کےمسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات سامنے رکھے۔ ‏شکور شاد نے کہا کہ لیاری میں نادرا کا میگا سینٹر قائم کیاجائے اور گیس کی بوسیدہ لائنز کو ‏تبدیل کیا جائے۔

شکورشاد نے مطالبہ کیا کہ آرسی ڈی شاہراہ سنگل ٹریک ہونےسےحادثات کاسبب بن رہی ہے ‏حادثات کی روک تھام کیلئےفوری اقدامات کئےجائیں۔ ‏

وزیراعظم عمران خان نے تمام مطالبات پر عملدر آمد کرانےکی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ‏نےپی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہےاس پرپورا اتریں گے کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، کراچی پیکج ‏شہر کو تبدیل کر دےگا۔

وزیراعظم سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، ‏محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان، عُظمی ریاض، ظل ہما، نفیسہ خٹک، شاندانہ گلزار ، فوزیہ ارشد ‏اور محترمہ سائرہ بانو سمیت دیگر کئی ارکان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں