اشتہار

لیار ی کے مسائل حل کیے جائیں گے، گورنر کی شکورشاد کو یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاری سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکورشاد ‏کو یقین دہانی کروائی ہے کہ لیار ی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے ملاقات کی جس میں سیاسی ‏صورتحال اور لیاری کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری کی ترقی کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ‏تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو لیاری کی مشکلات کا احساس ہے اور جلد از جلد مثبت ‏اقدامات ممکن بنائے جائیں گے باالخصوص لیاری کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیا ‏جائے گا۔

رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے اپنی اور لیاری کے مکینوں کی جانب سے علاقے کے مسائل ‏پر توجہ دینے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شکورشاد وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے تھے شکورشاد نے بجٹ میں لیاری کو ‏نظرانداز کرنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیاتھا۔ ‏شکورشاد کا کہنا تھا کہ وفاق کی ‏مسلسل نظراندازی پر دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ گیا ہوں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ لیاری سے بلاول کوشکست دینےوالے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیے تھا جمعہ کےدن ‏‏وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وزیراعظم کی طرف سےلیاری کےمنصوبوں کو ‏‏اہمیت نہیں دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں