پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شارع فیصل سمیت متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہر قائد آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لکی اسٹار سے شارع فیصل جانیوالی سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

میٹروپول چورنگی کے اطراف سڑک بھی ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس ضیا الدین روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی چوک، ایم ٹی خان روڈ پر بھی ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں، ایئرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر مہمان داری وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایران کے صدر کو الوداع کیا۔

ایرانی صدر نے دورہ پاکستان میں صدرمملکت، آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

اس کے علاوہ ایران کے صدر نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کی، دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں