دنیا بھر میں لوگ مختلف اقسام کی دالیں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کونسی ہے؟ اس حوالےسے گیلپ پاکستان نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔
جاری کردہ گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 21 فی صد لوگوں کو ماش کی دال بے حد پسند ہے ، پاکستانیوں نے فیصلہ دیتے ہوئے اسے تمام دالوں میں اپنی پسندیدہ دال قرار دیا ہے۔
- Advertisement -
گیلپ سروے کے مطابق 17 فی صد پاکستانیوں نے چنے کی دال کو اپنی پسندیدہ ترین دال قرار دے دیا ہے ، دوسری جانب 14 فی صد پاکستانیوں نے مونگ کی دال کو پسندیدہ قرار دیا ہے جب کہ 8 فی صد پاکستانیوں نے مسور کی دال کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق ، 6 فی صد پاکستانیوں نے تمام دالوں کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا ہے تاہم صرف 4 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی بھی دال پسند نہیں ہے۔