پیرس : فرانس میں صدارتی امیدوارامینیول ماکروں کی انتخابی مہم ہیک کرکےاہم دستاویزات شائع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق فرانس میں صدارتی امیدوارامینیول ماکروں کی انتخابی مہم کےمنتظمین کا کہنا ہےکہ انہیں ایک بڑے ہیکنگ حملے کانشانہ بنایاگیاہے۔
انتخابی مہم کے منتظمین کا کہنا ہےکہ ریلیزکی گئی دستاویزات میں اصلی دستاویزات کےساتھ ساتھ نقلی دستاویزات کو بھی شامل کیا گیا ہےتاکہ لوگوں کو ابہام میں مبتلاکیاجاسکے۔
امینیول ماکروں کےانتخابی مہم کےمنتظمین کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہےکہ حملہ آوروں کا مقصد اتوار کو صدارتی انتخاب کےدوسرےمرحلےسےقبل امینیول کو نقصان پہنچانا ہے۔
خیال رہےکہ یہ دستاویزات جمعے کو اس وقت شائع کیے گئے ہیں جب انتخابی مہم کا وقت تقریباً مکمل ہوچکا تھا۔
فرانس: صدارتی انتخابات‘پہلےمرحلےمیں امینیول اورلاپین کامیاب
یاد رہےکہ اس سے قبل فرانسیسی میڈیا کےمطابق ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کےپہلےمرحلے میں امینیول ماکروں نے23.7 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ماری لا پین 21.7 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
واضح رہےکہ امینیول ماکروں کا مقابلہ انتہائی دائیں بازو کی ماری لا پین کےساتھ ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔