تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

مدھوبالا کی زندگی پر فلم، بہن نے فلم سازوں کو خبردار کردیا

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ مودھو بالا کی بہن مدھور برج بھوشن نے فلم سازوں کو بہن کی زندگی پر فلم بنانے سے خبردار کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدھور برج بھوشن نے کہا کہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانا ان کے خاندان کا قانونی حق ہے۔

انہوں نے فلم سازوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مدھوبالا کی زندگی پر فلم میری منظوری کے بغیر نہیں بنائے گا۔

Madhubala - Wikipedia

مدھولا کی بہن نے کہا کہ برائے مہربانی یہ لمحہ ہمارے لیے خراب مت کریں، اگر کسی نے میری درخواست نہ مانی تو مجھے مجبوراً ان پر جذباتی اور دماغی طور پر ہراساں کرنے کا کیس دائر کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم ان کی بہن 80 سالہ مدھور برج بھوشن کے اشتراک سے پیش کی جائے گی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

Madhubala Age, Family, Husband, Death Cause, Biography, Controversies, Facts & More » StarsUnfolded

مدھوبالا بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ ستارہ تھیں جو اگرچہ کم وقت کے لیے چمکا لیکن جب تک اسکرین پر رہا اس نے سب کے دلوں پر راج کیا۔

مارلن منرو سے مشابہ مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا، انہوں نے 27سالہ فلمی کیرئیر میں 70 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی فلم تاج محل باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تو مغل اعظم شاہکار قرار دی گئی۔

یاد رہے کہ مدھو بالا صرف 36 برس کی عمر میں23 فروری 1969 کو اس دنیا سے چل بسیں لیکن ان کی حسین مسکراہٹ آج بھی ان کےچاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔

 

Comments

- Advertisement -