تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مادھوری ڈکشٹ نے مہنگا ترین گھر خرید لیا، تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی: بالی وڈ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کہلائی جانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں پُرتعیش گھر خرید لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے ورلی کے علاقے میں اپارٹمنٹ خریدا جس کی قیمت تقریباً 48 کروڑ بھارت روپے ہے۔ اپارٹمنٹ 8 ستمبر کو اداکارہ کے نام رجسٹرڈ کیا گیا۔

53ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کا رقبہ 5,384 مربع فٹ ہے جس میں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے سات پارکنگ ہیں۔ اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

مہنگے ترین گھر کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مادھوری ڈکشٹ نے ورلی میں واقع انڈیا بلز بلو بلڈنگ کی 29ویں منزل پر 5,500 مربع فٹ پر پھیلے اپارٹمنٹ کی لیز حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -