ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

مادھوری کی نئی گاڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور قیمتی گاڑی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک نئی ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں اداکارہ نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ ہورہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ مادھوری کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اُنہوں نے اپنا ایک آفس بھی رینٹ پر دیا ہوا ہے جہاں سے وہ ماہانہ 3 لاکھ روپے کرایہ وصول کرتی ہیں۔

اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شری رام سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کرنے کی وجہ سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا تھا۔

اداکارہ نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد اپنے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور عوامی توجہ اہم نہیں تھی، بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے خوابوں کو ترجیح دی، شادی اور بچے میری زندگی کا بڑا حصہ تھے، مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں کچھ کھو رہی ہوں کیونکہ میں اپنے خواب جی رہی تھی۔

ڈاکٹر شری رام نینے نے بھی اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں نے بھی مادھوری کو کبھی سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ میری بیوی اور زندگی کی ساتھی ہیں، ہم دونوں مختلف دنیا سے آئے تھے لیکن ہمارا پس منظر ایک جیسا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے خوبصورت بات ہے۔

امیشا پٹیل کو ’خون سے لکھے خطوط‘ موصول

واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری نے 2011 میں بھارت واپسی کے بعد کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جبکہ متعدد ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں