بھارت میں مدھیہ پردیش حکومت نے آج شراب بندی کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کے 17 بڑے مذہبی شہروں میں شراب پر پابندی کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان قصبوں میں شراب کی کوئی دکان نہیں ہوگی اور نہ ہی موجودہ دکانوں کو کہیں اور منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ریاستی وزراء کونسل کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے آگاہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزراء کی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اجین میونسپل کارپوریشن علاقہ سمیت 17 مذہبی قصبوں میں تمام موجودہ شراب کی دکانیں بند کردی جائے گی، ان میں ایک میونسپل کارپوریشن کے علاوہ میونسپلٹی، میونسپل کونسل اور گرام پنچایت کے علاقے بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجین کے علاوہ اومکاریشور، مہیشور، دتیا، میہر، سلکن پور، کنڈل پور سمیت 17 مذہبی شہروں میں شراب بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی ٹرانسفر پالیسی ابھی آنا باقی ہے تاہم خصوصی صورتحال کے پیش نظر ابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزراء کی کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب ریاستی وزراء اپنے محکموں کے مفاد میں خصوصی حالات میں تبادلے بھی کر سکیں گے۔
فرانس میں پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا
انہوں نے اس موقع پر دیوی اہلیہ بائی ہولکر کو بھی یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ریاست میں خواتین کے مفاد میں کئی فیصلے لئے گئے ہیں۔ ریاست میں ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بھی کئی اہم تجاویز کو وزراء کی کونسل نے منظوری دی ہے۔