نئی دہلی : بھارتی پولیس افسر کو فلم ‘شعلے’ میں گبر سنگھ کا کردار نبھانے والے امجد خان کا مشہور ڈائیلاگ بولنے پر شوکاز نوٹس مل گیا۔
انٹرنیٹ کے دور میں کوئی عمل انجام دینا بعض دفعہ آسانی کا باعث بنتا ہے اور لوگوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو کبھی انٹرنیٹ مشکلات پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔
ایسا ہی کچھ بھارتی پولیس افسر کے ساتھ ہوا جس نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ‘شعلے’ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے امجد خان کا معروف ڈائیلاگ ‘سوجا بیٹے ورنہ گبر آجائے گا’ جیسا جملہ دوران ڈیوٹی ادا کرنا مہنگا پڑگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوپال کے ضلع جابوا کے کلیان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج دوران ڈیوٹی گاڑی پر نصب مائیک کے ذریعے کہہ رہے ہیں کہ ‘کلیان پور سے 50 کلومیٹر کی دوری پر جب بھی کوئی بچہ روتا ہے تو ماں کہتی ہے کہ چپ ہو جا بیٹا نہیں تو ڈانگی آجائے گا’۔
Show-cause notice issued to KL Dangi, Incharge of Kalyanpura Police station in Jhabua who was spotted saying an altered version of ”Sholay” from a megaphone mounted on his police jeep @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/wVnQsyIW30
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) November 16, 2020
پولیس افسر کے ایل ڈانگی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو پولیس کے اعلیٰ حکام نے کے ایل ڈانگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔