تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارتی شہری نے اہلیہ کو ‘تاج محل’ بناکر دیدیا

بھارت میں ایک مرتبہ بیوی کی محبت میں ‘تاج محل’ تعمیر ہوگیا لیکن یہ تاج محل شاہ جہاں نے نہیں بنوایا بلکہ بھارتی ماہر تعلیم آنندپرکاش نے اپنی اہلیہ کیلئے تعمیر کیا ہے۔

یقینا! بھارت میں ایک اور تاج محل کی تعمیر کا سن کر ہمارے قارئین حیرانی میں مبتلا ہوئے ہوں گے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بھارتی شہری نے تاج محل سے متاثر ہوکر اپنی بیوی کیلئے ہوبہو تاج محل جیسا گھر تعمیر کیا ہے جو فن تعمیر کا ایک نمونہ ہے۔

بھارت کے ماہر تعلیم آنند پرکاش چوکسی نامی شہری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تاج محل کا دورہ کیا تو انہیں بھی اپنی بیوی کیلئے تاج محل بناکر تحفے میں دینے کا خیال آیا۔

بھارتی شہری نے تاج محل کے اسٹریکچر سے متعلق معلومات حاصل کی اور گھر تعمیر کرنے والے انجینئر کو ہوبہو تاج محل جیسا گھر تعمیر کرنے کا ٹھیکا دیا جسے تعمیر ہونے میں تین برس لگے۔

کاپی تاج محل میں چار کمرے، باورچی خانہ، کتب خانہ اور میڈیٹیشن روم تعمیر کیا گیا ہے جب کہ گھر کے درمیان میں ایک گنبد اور اطراف میں چار مینار بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گھر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں تعمیر ہے جسے بنانے کیلئے انجینئر نے تاج محل سے متعلق حاصل کی اور بی بی مقبرے کا بھی دورہ کیا۔

Comments

- Advertisement -