تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارتی وزیر جھولے پر کیا کررہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ ہنس پڑیں گے

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر بریجندرا کی جھولے پر بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین خوب مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

یقیناً اس کی اصل وجہ جان کر آپ بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ جی ہاں، ‘ڈیجیٹل بھارت’ کا نعرہ لگانے والی حکومت اب تک اپنے شہریوں کو موبائل کے سگنل سے محروم رکھا ہوا ہے۔ بھارتی وزیر بریجندرا لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بلند وبالا جھولے پر بیٹھتے ہیں تاکہ موبائل سنگل تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدھیا پردیش کے وزیر برائے صحت عامہ 9 دنوں سے اشوک نگر گاؤں میں موجود ہیں جہاں کے لوگ موبائل سگنل کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں۔

بھارتی وزیر لوگوں کے مسائل سن کر اس کے حل کیلئے جھولے سے بلندی پر جاتے ہیں اور موبائل سگنل آنے پر وہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے معاملات طے کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بریجندرا روزانہ اس جھولے پر سوار ہوکر 50 فٹ بلندی پر پہنچتے ہیں۔ وزیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جہاں صارفین مودی سرکار کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -