جمعرات, اپریل 10, 2025
اشتہار

مدیحہ امام کوتصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ایشیاء سے لے کر امریکا تک ہر خطے میں مشہور شخصیات کے ملبوسات، فیشن اور کردار موضوع بحث ہوتے ہیں۔

اسی طرح پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیپال میں سیر کرنے کی تصاویر شیئر کی ہیں جسے دیکھ بعض سوشل میڈیا صارفین نے بدتمیزی شروع کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madiha Imam Basar (@madihaimam)

مدیحہ امام کو ان تصاویر میں سفید رنگ کا مغربی لباس پہنے خوشگوار موسم سے لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن بعض مداحوں کو ان کا یہ لباس ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے تنقید کے نشتر چلا دیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ملک جاتے ہی بولڈ لباس کیوں پہننا پسند کرتی ہیں انہیں ایسا لباس پہننا زیب نہیں دیتا۔

مگر کچھ صارفین نے ان بدتمیز لوگوں کو جواب بھی دیا اور کہا کہ وہ اس طرح کے تبصرے کرنے کے بجائے یہ تصاویر نہ دیکھیں۔

یاد رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، شادی کے بعد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر موجی بصر بھارتی فلم ساز ہیں۔

شوہر کے بھارتی فلم ساز ہونے کے دعووں پر بعد ازاں مدیحہ امام نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے شوہر نہ تو بھارتی فلم پروڈیوسر ہیں اور نہ ہی ہدایت کار ہیں۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا کہ نہ جانے کیوں لوگ ان کے شوہر سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں