پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔
مدیحہ امام پاکستان کی بہت باصلاحیت اداکار ہیں، وہ کئی سالوں سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں ہٹ پر ہٹ ڈرامے دی ہیں، اداکارہ کو ان کی نرم طبیعت، خوبصورتی اور شائستہ رہنے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں وہ عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ شرکت کی جہاں مدیحہ نے اپنے بارے میں ایک نامعلوم حقیقت بتائی۔
مدیحہ امام کوتصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
مدیحہ امام نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کان سے ٹھیک سے سن نہیں سکتیں یہ بات باقی تمام مہمانوں کے لیے صدمہ تھی لیکن فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔
اداکارہ مدیحہ امام نے واضح اور بتایا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا لاؤڈ بولنا پڑے گا۔
مدیحہ امام نے کہا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔
فیصل قریشی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا، تو ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپر مارا گیا ہے۔